جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی سیاسی کمیٹی 22، 23 مارچ کو ضلع کوٹلی کے تین انتخابی حلقوں کا دورہ کرے گی۔

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی سیاسی کمیٹی 22، 23 مارچ کو ضلع کوٹلی کے تین انتخابی حلقوں کا دورہ کرے گی۔ {/AF}

کوٹلی (پ ر)امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی سیاسی کمیٹی جس میں چیئرمین ڈاکٹرمشتاق خان، سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم خان، نثار احمد شائق شامل ہیں 22مارچ بروز اتوار 7بجے شام حلقہ کھوئیرٹـہ، 23مارچ 10بجے صبح حلقہ نکیال اور 3بجے دن حلقہ چڑھوئی کا دورہ کریں گے۔ عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے تمام امراء حلقہ جات کوہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاسوں میں حلقے کی ساری ٹیم کی شرکت یقینی بنائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر