پروفیسر انور قتل کیس کی تفتیش گذشتہ 9ماہ سے تعطل کا شکار ہے اگر فوری طور پر تفتیش کا عمل دوبارہ شروع نہیں ہوا تو جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہو گی،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidپروفیسر انور قتل کیس کی تفتیش گذشتہ 9ماہ سے تعطل کا شکار ہے اگر فوری طور پر تفتیش کا عمل دوبارہ شروع نہیں ہوا تو جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہو گی،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے خبردار کیا ہے کہ پروفیسر انور قتل کیس کی تفتیش گذشتہ 9ماہ سے تعطل کا شکار ہے اگر فوری طور پر تفتیش کا عمل دوبارہ شروع نہیں ہوا اور قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا تو جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہو گی ،وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس فوری طور پر نوٹس نہیں لیتے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے تو آزاد خطے میں امن و امان کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پروفیسر انور کے لواحقین جو سردار حاجی افراہیم کی قیادت میں ان سے ملے ان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ یہ کتنا افسوس ناک معاملہ ہے کہ ایک بزرگ پروفیسر کو دن دیہاڑے راہ چلتے ہوئے حاضرسروس پولیس آفیسر کے عزیزوں نے قتل کر دیا لوکل پولیس انتظامیہ نے اس قتل کو حادثہ بنانے کی سازش کی اور قتل کے شواہد غائب کیے ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوموں کی داد رسی کی ہے حق داروں کو حق اور مظلوموں کو انصاف دلوانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جماعت اسلامی انصاف چاہتی ہے جماعت اسلامی کسی مظلوم سے ناانصافی نہیں ہونے دے گی اگر آئی جی پولیس کو غلط فہمی ہے کہ وہ کسی کے کہنے پر اس قتل کو چھپا لیں گے تو ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ 9ماہ کا طویل عرصہ گزر گیا ابھی تک تفتیش کا عمل مکمل نہیں ہوا جو اس بات کاثبوت ہے کہ پولیس کے اعلیٰ عہدہ دران تفتیش میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ آئی جی فوری طور پر تفتیش دوبارہ شروع نہیں کرواتے تو جماعت اسلامی پورے آزادکشمیر میں احتجاج اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اگر جماعت اسلامی نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا تو آئی جی مظفرآباد کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکے گا انہوں نے کہاکہ آئی جی جانبداری کامظاہرہ کرے گا تو حالات کی ذمہ داری کا ذمہ دار ہو گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر