20لاکھ کشمیری سری نگر اور ملحقہ علاقوں میں بدترین سیلاب کی زدمیں مدد کے لیے پکار رہے ہیں عالمی برداری صورت حال کا نوٹس لے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi 20لاکھ کشمیری سری نگر اور ملحقہ علاقوں میں بدترین سیلاب کی زدمیں مدد کے لیے پکار رہے ہیں عالمی برداری صورت حال کا نوٹس لے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 ہندوستان کی قابض فوج ان حالات میں بھی کشمیریوں سے انتقام لے رہی ہے ،آزاد کشمیراور پاکستانی بھائی اور ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں حکومت ریسکیو آپریشن کے لیے راستے کھولے،حکومت پاکستان او آئی سی اور اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے فوری مدد کا بندوبست کرے لاکھوں افراد گھروں کی چھتوں پر بھوکے پیاسے ہیں پانچ سے آتھ فٹ پانی میں میں گھر ڈوبے ہوئے ہیں،جماعت اسلامی آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ ہے،جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک متاثر تک پہنچیں اس کی مدد کریں اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں متاثرین کی فہرستیں تیار کریں تاکہ ان کے معاوضوں کو جلددلوایا جائے بیرپانی،تھب ،ملوٹ،سدھن گلی(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنوینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے آز ادکشمیرمقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان میں تباہی مچاہی ہے،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اورپاکستان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں مگر مقبوضہ کشمیرمیں 20لاکھ افراد گھروں کی چھتوں پر بھوکے اور پیاسے پڑے ہوئے ہیں ان علاقوں میں پانچ سے آٹھ فٹ پانی کھڑا ہے ا ور ان افراد کو نکالنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے وہ مدد کے لیے پکارہے ہیں اور ہندوستان کی حکومت اور مودی عشق شوئی کے بعد واپس چلا گیا ہے اور فوج کشمیریوں سے ان حالات میں بھی انتقام لے رہی ہے،عالمی برداری ان صورت حال کا فوری نوٹس لے ورنہ لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گئے تو تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہوگا،ان خیالا ت اظہارانھوں نے باغ کے متاثرہ علاقوں تھب ،ملوٹ،بیرپانی ،سدھن گلی سمیت دیگرعلاقوں کے دورے کے دوران متاثرین اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیرفوری طورپر اپنے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے بھی مدد کرے،انھوں نے کہاکہ فوری طورپر ریسکیوآپریشن کیا جائے تاکہ 20لاکھ افراد کو پہلے مرحلے پر محفوظ مقام پر منتقل کیا جاسکے اس کے لیے کشتیاں سمیت دیگر سہولیات سے لوگوں کو نکالا جائے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان راستے کھولے تاکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے بھائی بھی اپنی خدمات پیش کرسکیں اور اپنے بھائیوں کو نکال سکیں جو مشکل سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں،انھوں نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں رابطہ ختم ہوچکے ہیں فون تک کی سہولت نہیں ہے اخبارات کئی دنوں سے چھپ نہیں سکیں ہیں،ایک دوسرے کی کسی کو کوئی خبر نہیں ہے ایسے حالا ت میں ان کی مدد انسانی ہمددری کی بنیاد پر کی جائے،عالمی ادارے اور انسانی اور ریلیف کے ادارے 20لاکھ افراد کی جانوں کو بچائیں،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی اس آزمائش کی گھڑی میں تاثرین کی شانہ بشانہ ہے انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک متاثرتک پہنچیں اور اس کی مدد کریں درست فہرستیں تیار کریں تاکہ متاثرین کی مدد کی جاسکے،انھوں نے کہاکہ آزا د کشمیرکی حکومت فوری طوررپر ان افراد کے لیے متبادل جگہ کا بندوبست کرے جن پاس اب جگہ نہیں ہے تاکہ وہ فوری پر اپنے بچوں کو محفوظ کرسکیں،انھوں نے کہاکہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے اس میں سب مل کر بھائی چارے کی فضا قائم کریں اورمتاثرین کی مدد کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر