{AF}
جماعت اسلامی ویژن 2030کی روشنی میں بیس کیمپ کی خوشخالی کے لیے زراعت کو منظم کرے گی ، راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ویژن 2030کی روشنی میں بیس کیمپ کی خوشخالی کے لیے زراعت کو منظم کرے گی ،کسانوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات فراہم کرنے کا اہتمام کرے گی ،آزادکشمیر میں یونین کونسل کی سطح تک کسانوں کو تربیت دی جائے گی تا کہ بنجراور نا قابل استعمال زمینیوں کو قابل کاشت بنا کر خود کفالت کی طرف بڑھا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں چار موسم عطا کیے ہیں پانی کی وافر مقدار عطا کی ہے اور زمینیں موجود ہیں لیکن ہم ان کو قابل کاشت نہیں بنا رہے جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کہ ان زمینوں کو قابل کاشت بنا کر انکم کے ذرائع میں اضافہ کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ دنیا میں جن اقوام نے ترقی کی انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ زراعت کو فوکس کیا ہمارے نوجوان زراعت کی طرف آئیں یہاں زیادہ گنجائش موجود ہے نوجوان صرف نوکریوں کی طرف جانے کے بجائے اس شعبے میں بھی آئیں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں تا کہ ہمارا یہ خطہ خود کفالت کی طرف گامزن ہو سکے ۔