جماعت اسلامی ویژن 2030لے کر میدان میں نکلی ہے 2030میں جماعت اسلامی اس خطے کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہو گی ،راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam جماعت اسلامی ویژن 2030لے کر میدان میں نکلی ہے 2030میں جماعت اسلامی اس خطے کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہو گی ،راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}

کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ویژن 2030لے کر میدان میں نکلی ہے 2030میں جماعت اسلامی اس خطے کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہو گی ،جماعت اسلامی کے کارکن اس ویژن کے مطابق کام کی رفتار تیز کریں نئے افراد کو جماعت میں شامل کریں ان کی تربیت کا اہتمام کرکے ان کو رکن کے درجے تک پہنچائیں ،جماعت اسلامی 17400اراکین جنرل کونسل کا مطلوبہ ہدف حاصل کر کے حقیقی اور دیر پا تبدیلی لائے گی ،پاکستان میں ثابت ہو چکا کہ تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے جس کے پاس گراس روٹ لیول سے لے کر اعلیٰ قیادت تک مخلص،امانتدار،دیانتدار ،باصلاحیت پر عزم اور جرات مند قیادت موجود ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اراکین جنرل کونسل کے اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری ،امیر ضلع زاہد الحسن سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ آزاد کشمیر کے اندر بھی عوام نے تمام جماعتوں کو آزما لیا ہے کوئی بھی بیس کیمپ کو نہ تو حقیقی بیس کیمپ بنا سکا اور نہ ہی یہاں کے عوام کے مسائل حل کروا سکا ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل پانچ سالوں میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی کو عوام موقع دیں تو پانچ سالوں میں آزاد خطے کے بنیادی مسائل حل کرسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دعوت پہنچائیں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ہماری بنیاد قرآن ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر