ہندوستان پاکستان میں قائدین حریت کو ٹارگٹ کلنگ کررہا ہے,شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehmanہندوستان پاکستان میں قائدین حریت کو ٹارگٹ کلنگ کررہا ہے,شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ 

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان میں قائدین حریت کو ٹارگٹ کلنگ کررہا ہے پاکستان کی سیاسی قیادت اور اسٹبلشمنٹ اسلام آباد کو بار بار فتح کرنے پر لگی ہوئی ہے دشمن گھر تک پہنچ چکا ہے نریندرمودی اس وقت ہندوستان میں یہ مہم چلا رہا ہے کہ قوم ایک بار پھر مجھے ووٹ دے میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو دوں گا،حکومت اور اداروں نے حالات کی سنگینی کا ادراک نہ کیا تو مظفرآباد اور اسلام آباد غیر محفوظ ہو جائیں گے،کشمیری شہداء کے خون سے بے وفائی نہ پہلے کسی کو راس آئی ہے نہ اب آئے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی قیادت اقتدار کے کھیل میں مسئلہ جموں وکشمیر کو بھلا بیٹھی ہے اور ہندوستان موقع سے فائدہ اٹھا کر پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کر کے پاکستان کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیغام دے رہا ہے کہ وہ آزادی کے راستے سے کنارہ کشی اختیار کریں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اگر تحریک آزادی کشمیر کے لیے کچھ نہیں کرسکتی تو ہماری بیٹریاں کھولے ہم خود لڑ کر ہندوستان سے کشمیر آزاد کرائیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر