حکومت آزادکشمیرعیاشیوں کو ختم کر کے کمر توڑ مہنگائی کو کم اور عوام کو ریلیف فراہم کرے،محمدتنویر انور خان
باغ(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیرعیاشیوں کو ختم کر کے کمر توڑ مہنگائی کو کم اور عوام کو ریلیف فراہم کرے،مہنگائی کے خلاف ضلع پونچھ کے پیپلز رائٹس فورم کے مطالبات پورے کرے،حکومت آزادکشمیر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرے،آٹے سمیت 48اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دے،مظفرآباد میں سندھ ہاؤس نہیں بلکہ بیس کیمپ بنایا جائے،بجلی پر بے جا ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے مردم شماری میں کشمیر کی خصوصی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے کشمیری زبانوں کو شامل کیا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر فوری طور پر مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کرے وزراء کی تعداد کم کرے قومی خزانے کو اللوں تللوں میں اڑانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،آزاد حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزاد خطے کے ہر فرد تک سستا آٹا فراہم کرے اگر حکومت آٹا تک فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو اس کو عوام پر مسلط رہنے کا بھی حق نہیں ہے۔