آزادکشمیر میں مردم شماری نا قابل قبول ہے محسوس ہورہا ہے کہ حکومت صوبے کی پیش قدمی کررہی ہے,شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehman آزادکشمیر میں مردم شماری نا قابل قبول ہے محسوس ہورہا ہے کہ حکومت صوبے کی پیش قدمی کررہی ہے,شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مردم شماری نا قابل قبول ہے محسوس ہورہا ہے کہ حکومت صوبے کی پیش قدمی کررہی ہے آزاد ریاست جموں وکشمیر کی شناخت کو ختم کیا جارہا ہے مردم شماری کے فارم میں ریاست جموں وکشمیر کا باشندہ کا کالم شامل کیا جائے،حکومت آزادکشمیر مردم شماری کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان وہ اقدامات نہ کرے جو نریندمودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں کررہا ہے حکومت پاکستان نریندرمودی کے ظالمانہ اقدامات کے تدارک کے لیے اقدامات کرے نہ کرے مودی کے اقدامات کو جوازیت فراہم کرنے کے اقدامات کرے،تحریک آزادی کشمیر سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہدکررہی ہے وہ منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر