کشمیر کی آزادی کے لیے سال ہا سال سے اپنے گھر بار چھوڑ کر جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehmanکشمیر کی آزادی کے لیے سال ہا سال سے اپنے گھر بار چھوڑ کر جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے سال ہا سال سے اپنے گھر بار چھوڑ کر جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے،حکومت پاکستان اور پاک فوج پر فرض ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے،کشمیریوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں وہ تھکے ہیں نہ جھکے ہیں آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں،کشمیری شہداء اور حریت پسند عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر آزاد ہو گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیری مجاہد شہید کے تعزیت ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ 5لاکھ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیرکی آزادی ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گی،شرط یہ ہے کہ اس مرحلے پر حکومت پاکستان اور پاک فوج جس کی یہ ذمہ داری ہے وہ اپنا کردار ادا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر