وادی نیلم کے عوام کی قربانیاں سرینگر کے عوام کی قربانیوں کے برابر ہیں:شیخ عقیل الرحمان

sheikh aqeel ur rehmanوادی نیلم کے عوام کی قربانیاں سرینگر کے عوام کی قربانیوں کے برابر ہیں:شیخ عقیل الرحمان

نیلم سے پی ٹی آئی کے سینئر راہنما مفتی اشفاق جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پراستقبالیہ تقریب سے مولانا الطاف کشمیری،ساجد افغانی،شیخ عمر نذیر سمیت دیگر کا خطاب اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیرشیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وادی نیلم کے عوام کی قربانیاں سرینگر کی عوام کی قربانیوں کے برابر ہیں جماعت اسلامی ہی آزاد ریاست میں حقیقی اسلامی تبدیلی لانے کی جدوجہد کررہی ہے مفتی اشفاق خان نے پی ٹی آئی سے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کو باعزت مقام دیں گے،مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے لیکن حکومت شہ خرچیاں کم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے پاکستان کے حکمرانوں نے مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کردی لیکن حکومت آزادکشمیر نے مراعات ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا حکومت آزادکشمیر مراعات ختم کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے،جماعت اسلامی ہی امید کی واحد کرن ہے دیگر جماعتوں کے لوگ بھی جماعت اسلامی میں شامل ہوں تا کہ آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکے تا کہ یہاں کے عوام کے مسائل بھی حل اور کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کیے جاسکیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے نیلم سے پی ٹی آئی کے سینئر راہنما مفتی اشفاق جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پراستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر تنویر انور خان،مفتی اشفاق خان،مولانا الطاف کشمیری،ساجد افغانی،شیخ عمر نذیر سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ نریندر مودی ایک ایجنڈے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے کشمیر کو ہڑپ کرنے کے بعد ہمارے گھروں تک پہنچ چکا ہے اسلام آباد میں تخریبی کارروائیاں کروا رہا ہے ایسے میں حکومت پاکستان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے مودی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف کونٹر روڈ میپ کا آنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے اس موقع پر سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہاکہ جماعت اسلامی غلبہ دین کی جدوجہد کررہی ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ عوام جماعت اسلامی کی باکردار قیادت کو منتخب کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر