حکومت آزادکشمیر کا تعلیمی اداروں میں حجاب کے اہتمام کا خیر مقدم کرتے ہیں,ڈاکٹر خالد محمود خان

dr. khalidحکومت آزادکشمیر کا تعلیمی اداروں میں حجاب کے اہتمام کا خیر مقدم کرتے ہیں,ڈاکٹر خالد محمود خان

لوٹن(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کا تعلیمی اداروں میں حجاب کے اہتمام کا خیر مقدم کرتے ہیں جماعت اسلامی حکومت کے ہراچھے اقدام کی تحسین اور کوہتائیوں کی اصلاح کرتی رہے گی،آزاد خطہ شہداء اور غازیوں کی سر زمین ہے ہمارے بزرگوں نے اس خطے کو اس لیے حاصل کیا تھا تا کہ یہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہو لیکن 75سال گزر گئے ابھی تک تشنہ تکمیل ہے جماعت اسلامی اپنے آباؤاجداد کے خوابوں کی امین ہے خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانا اور کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب پر فرض ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے لوٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر نے تعلیمی اداروں میں حجاب کا فیصلہ احسن اقدام ہے ہم اس کی تحسین کرتے ہیں لیکن اپوزیشن کی جانب سے اس کے خلاف اسمبلی میں جو قرارداد جمع کرائی گئی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں اگر اپوزیشن نے قرارداد کو واپس نہ لیا تو جماعت اسلامی اس کے خلاف توانا آواز بنتے ہوئے اپنا آئینی حق استعمال کرے گی انہوں نے کہاکہ یہ خطہ اسلام کے نام پر معروض وجود میں آیا شہداء کے ورثاء ایسا کوئی بھی اقدام جو دینی اقدار کے مغائر ہو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر