ہندوستان کشمیری قیادت کو جیلوں میں علاج معالجے کی سہولت فراہم نہ کر کے شہید کررہا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیری قیادت کو جیلوں میں علاج معالجے کی سہولت فراہم نہ کر کے شہید کررہا ہے جو بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،سید علی شاہ گیلانی شہید کے داماد قائد حریت الطاف شاہ کو تہاڑ جیل میں علاج معالجے کی سہولت سے محروم کر کے شہید کیا گیا اس سانحے کا عالمی برادری نوٹس لے،ہندوستان ایک سازش کے تحت کشمیری قوم کو قیادت سے محروم کررہا ہے سید علی شاہ گیلانی،اشرف صحرائی اور اب الطاف شاہ کو شہید کیا جاچکا ہے ہندوستانی جیلوں میں قائدین حریت کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں عالمی برادری حکومت پاکستان وزارت خارجہ اس کا نوٹس لے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 5لاکھ شہداء اور قائدین حریت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیر جلد یا بدیرہندوستان کے تسلط سے آزاد ہو گا کشمیر ی ہندوستان کے تمام تر مظالم کے باوجود آزادی کے لیے پرعزم ہیں انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ کی حکومت اس نازک اور اہم مرحلے پر کردار ادا کرے جماعت اسلامی شہداء کشمیر کے ادھوے مشن کی تکمیل تک پشتیبانی کا حق ادا کرتی رہے گی۔