امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان کی کال پر ہندوستان کی تہاڑ جیل میں سید الطاف احمد شاہ کے حراستی قتل کے خلاف آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے

dr. khalidامیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان کی کال پر ہندوستان کی تہاڑ جیل میں سید الطاف احمد شاہ کے حراستی قتل کے خلاف آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے

امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان کی کال پر ہندوستان کی تہاڑ جیل میں سید الطاف احمد شاہ کے حراستی قتل کے خلاف آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی قائدین حریت کے حراستی قتل اور ریاستی دہشت گردی جاری،عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑا انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل کردار ادا کرے:ڈاکٹر خالد محمود خان ہندوستان ماورائے عدالت اور حراستی قتل معمول بنا چکا ہے:شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے کردار ادا کریں:تنویر انور خان مظفرآباد،راولاکوٹ،بھمبر(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کی کال پر سید الطاف احمد شاہ کی تہاڑ جیل حراستی قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور غائبانہ نماز جنازہ اد ا کی گئی،مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان کشمیر ی قیادت کو ایک منصوبے کے تحت شہید کررہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے، حریت لیڈر الطاف احمد شاہ کی بھارتی جیل میں شہادت کو تحریک آزادی کیلئے نا قابل تلافی نقصان قرار دیا،وزیراعظم پاکستان او آئی سی کے سربراہی اجلاس کی اسلام آباد میں بلائیں اور ہندوستان کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں،آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کیے بغیر کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دیا جائے انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کا خون کب تک بہتا رہے گا اور ہم دیکھتے رہیں گے۔مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر ہندوستان کے ساتھ تمام طرح کے تعلقات ختم کیے جائیں،بھارت میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما الطاف احمد شاہ بھارتی حراست کے دوران شہادت پر احتجاجی مظاہرہ،اور شہید الطاف احمد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔احتجاجی مظاہرے سے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،امیر ضلع مظفرآباد محمد لطیف عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ ہندوستان کی جیلوں میں اس سے قبل بھی تحریک حریت کشمیر کے چیئر مین اشرف صحرائی دوران حراست شہید ہو چکے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے وکیل پاکستان کی جانب سے قراردار اور مذمتی بیانات کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے،گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی جانب سے مذمتی بیانات جاری کیے جاتے ہیں مگر کوئی عملی اقدامات نہیں اُٹھایا جاتا۔ بھارت کی جیلوں اور جموں کشمیر کی جیلوں میں ہزاروں قیدی بدترین بیماریوں میں مبتلا ہیں مگر نام نہاد سیکولر ازم کا دعوے دار بھارت قیدیوں کو علاج کی سہولت فرائم نہیں کر رہا،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری سیاسی قیدی جن میں حریت رہنما اور کارکنان 2017 سے اور اس سے قبل بھی بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں، کو طبی سہولیات اور صحت بخش خوراک کی عدم فراہمی کی وجہ سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔الطاف احمد شاہ پہلے کشمیری سیاسی قیدی نہیں ہیں جن کی غیر قانونی حراست کے دوران موت ہوئی ہو۔ اس سے قبل 92 سالہ سید علی گیلانی گزشتہ برس یکم ستمبر کو اپنی رہائش گاہ پر ایک دہائی سے زائد عرصے تک نظر بندی کے دوران انتقال کر گئے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما، 77سالہ محمد اشرف صحرائی جو سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی تھے، بھی گزشتہ سال 5مئی کو جموں کی ایک جیل میں انتقال کر گئے تھے۔ محمد اشرف صحرائی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل میں قید تھے جس کے تحت حکام کسی شخص کو عدالت میں پیش کئے بغیر دو سال تک حراست میں رکھاجاسکتا ہے۔اسی طرح جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق رکن 65سالہ غلام محمد بٹ بھی دسمبر2019 کو بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک جیل میں دوران حراست شہید ہوگئے تھے۔انہوں نے انسانی حقوق کے علمبردار اداروں اور اقوام عالم سے پر زور اپیل کی کہ وہ بھارتی جیلوں میں کشمیری نظربندوں کی حالت زارکانوٹس لیں اور ان کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔ کشمیری حریت پسندوں کے بھارتی جیلوں میں دوران حراست قتل پر اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ مقررین نے کہاکہ بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اوردیگر رہنماؤں شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک،آسیہ اندرابی، ایاز اکبر، نعیم احمد خان، شاہدالاسلام،فاروق احمد ڈار، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نصرین اور دیگر کی زندگیوں کو بھی شدیدخطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دبا ؤ بڑھائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر