کشمیری حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ریاست جموں وکشمیرکے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے:ڈاکٹر خالد محمود خان
5لاکھ شہداء جموں وکشمیر کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے تقسیم کشمیر کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی مرکز جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر میں حضرت مولانا سعدالدین تاربلی لائبری کے افتتاح کے موقع پر خطاب اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے ان کے مستقبل کا فیصلہ کوئی اور نہیں کرسکتا شہداء کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے تقسیم کشمیر کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،ان خیالات کااطہار انہوں نے مرکز جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر اسلام آباد میں حضرت مولانا سعدالدین تاربلی لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر امور خارجہ نائب امیر جماعت اسلامی اور مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے سابق رکن مولانا غلام نبی نوشہری،سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے خطاب کیا،حضرت مولانا سعدالدین تاربلی لائبریری کی تعمیر،کتب کی فراہمی مولانا غلام نبی نوشہری نے تمام اخراجات عطیہ کیے۔تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنونیئر محمود احمد ساغر،جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین،لبریشن فرنٹ کے ترجمان رفیق ڈار،حریت راہنما امتیاز وانی،انجینئر مشتاق،عبداللہ گیلانی،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان سمیت دیگر قائدین موجود تھے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے حرمین کے بعد کشمیری پاکستان سے عقیدت رکھتے ہیں کشمیری پاکستان کے لوگوں کو اپنا محسن سمجھتے ہیں بد قسمتی سے پاکستان کے حکمرانوں نے کشمیر کے سلسلے میں وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا انہوں نے کہاکہ 5اگست2019ء کے بعدنریندر مودی نے شہ رگ پاکستان جموں وکشمیر پرعملاً ناجائز قبضہ کر لیاجس کے جواب میں پاکستان نے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی نریندرمودی کے جارحانہ عزائم کے تدارک کے لیے روڈ میپ دیا انہوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی حفاظت اور بقاء کے لیے ہندوستان کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں حقیقت میں کشمیری ہی پاکستان کی بقاء کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیری شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والے کبھی بھی سرخرو نہیں ہوسکتے اگر عالمی دباؤ کے نتیجے میں اسلام آباد سے کوئی اقدام اور تقسیم کشمیر کا کوئی بھی ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کی تو کشمیری سیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر اسمبلی میں کسی ترمیم کے لیے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نظر انداز کرنے والوں کے لیے کشمیری لوہے کے چنے ثابت ہوں گے ہم 5لاکھ کشمیری شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام 200سال سے جدوجہد کررہے ہیں 1947میں اگر سیز فائر نہ ہوتا تو کشمیری اپنی منزل حاصل کر لیتے اقوام عالم نے کشمیریوں کے حق خودارادیت دلانے کے وعدے پر سیز فائر کرایا تھا عالمی برادری کے کہنے پر کشمیریوں نے ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے اگر عالمی برادری نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کیا تو ہم مسلح جدوجہد کا حق رکھتے ہیں جو اقوام متحدہ کا چارٹر ہم فراہم کرتا ہے اس موقعپر جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے راہنما غلام نبی نوشہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں ہماری جماعتیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں کشمیری پاکستان کو اپنا منزل سمجھتے ہیں حکومت پاکستان کو کشمیر کی صورت حال کے تناظر میں کسی کمزوری کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی کی تحریک جاری کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کی وجہ سے کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا مولانا غلام نبی نوشہری نے کہاکہ حضرت مولانا سعد الدین تاربلی لائبریری کے قیام کے لیے مزید کتب کی فراہمی کا اہتمام کریں گے۔