انفرادی اور اجتماعی نظام عدل کے قیام کے لیے نوجوان ہر اول دستے کا کردار ادا کریں، ڈاکٹر مشتاق
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق نے کہا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی نظام عدل کے قیام کے لیے نوجوان ہر اول دستے کا کردار ادا کریں،جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ انبیاؑ کے مشن کی علمبردار ہے اللہ کے دئیے ہوئے نظام کو قائم کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،اسلامی جمعیت طلبہ قوم کا اثاثہ ہے نوجوان تعلیم کے زیور سے لیس ہو کر جدید چیلنجز کا مقابلہ کریں،اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ دھیرکوٹ کے زیر اہتمام تجدید کے عنوان سے منعقدہ تربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق نے کہاکہ جمعیت کے نوجوانوں نے ہرمحاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے تحریک آزادی کشمیر میں اپنے نوجوانوں کے گرم گرم لہو کو پیش کیا ہے،دنیا میں جہاں بھی انقلاب آزادی یا تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہاں نوجوانوں نے کردار ادا کیا ہے اسلامی سیرت وکردار کے حامل نوجوان معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر نازک ترین مراحل سے گزررہی ہے سوا کروڑ کشمیری ساڑھے تین سال سے یرغمال ہیں نریندرمودی کے متعصبانہ اقدامات سے پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ تحریک آزادی کشمیر کی امین ہے وہ اس مرحلے پر آگے بڑھ کر اپنا کردار اداکرے گی۔