نریندرمودی اور راج ناتھ کی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر حملوں کی دھمکیاں ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکتیں،ڈاکٹر خالد محمود خان
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی اور راج ناتھ کی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر حملوں کی دھمکیاں ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکتیں،مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر اور غیور عوام نے 15لاکھ قابض بھارتی فوج کو شکست سے دوچار کردیا ہے،حکومت پاکستان راج ناتھ کے بیان کو مسترد کرنے کی حد تک محدود نہ رہے بلکہ ہندوستان کے خطرے ناک عزائم کو ناکام بنانے کے اقدامات کرے،نریندرمودی اور راج ناتھ کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے بڑوں کو ہم نے مار بھگایا آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو آزاد کرایا ہمارے مجاہدین بارہ مولہ اور سرینگر تک پہنچ چکے تھے ہندوستان کے کہنے پر عالمی برادری کی مداخلت سے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے قدم رکے تھے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری تاریخ ساز جدوجہد کررہے ہیں 5لاکھ شہداء کا خون نہ صرف مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کا عنوان بنے گا بلکہ ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا موجب ثابت ہو گا،ہندوستان کے جنگی جرائم کی طویل فہرست ہندوستان کو انجام کی طرف گامزن کیے ہوئے ہے کشمیری پاکستان کا دفاعی حصار کا کردار ادا کررہے ہیں پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں حکومت پاکستان اس نازک مرحلے پر فیصلہ کن کردار ادا کرے۔