بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواران خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر میدان میں اترے ہیں عوام جماعت اسلامی کے امیدواران پر اعتماد کریں،محمدتنویر انور خان
کوٹلی(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواران خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر میدان میں اترے ہیں عوام جماعت اسلامی کے امیدواران پر اعتماد کریں ان کے مسائل دہلیز پر حل کریں گے،جماعت اسلامی کی قیادت عوامی مسائل کا ادرک اور حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کارکنان بھرپور انداز سے مہم چلائیں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے چڑہوئی میں ذمہ داران اور جماعت اسلامی کوٹلی بالا کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ طویل عرصے کے بعد بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جماعت اسلامی کے کارکنان ان انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے عوام کی خدمت کریں،تعمیر و ترقی بہتر انداز سے بلدیاتی اداروں کے ذریعے کی جاسکتی ہے لوکل نمائندے لوکل مسائل کو اچھے انداز سے حل کرسکتے ہیں جماعت اسلامی کے پاس امانتدار اور دیانتدار قیادت موجود ہے جو انتخابات میں اتری ہوئی ہے ہمارے تعمیراتی منصوبے زیادہ تر کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں عوام جماعت اسلامی کے امانتدار اور دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں تا کہ تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن کیے بغیر ان پر عمل درآمد ہوسکے۔