کشمیر ی امت مسلمہ کا حصہ ہیں اسلامی ممالک کے حکمران عوام اور اسلامی تحریکیں کشمیرکی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ڈاکٹر خالد محمود خان
انقرہ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیر ی امت مسلمہ کا حصہ ہیں اسلامی ممالک کے حکمران عوام اور اسلامی تحریکیں کشمیرکی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ترکیہ کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کی ترجمانی اور پشتیبانی کی ہے،اسلامی تحریکیں اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں،کشمیری 90سال سے میدان کارزار میں ہیں نریندرمودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم کی انتہا کررہا ہے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی شدید خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہواہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نیو رفاہ پارٹی کے سالانہ کنونشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،کنونشن میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے سربراہان اہل دانش شریک ہوئے،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے وفد میں راجہ خالد محمود خان اور بزنس فورم کے صدر عمران عزیز بھی ہمراہ تھے،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ امت ترکی کے عوام اور قیادت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اپنے شاندار ماضی کے تناظر میں امت کی امامت اور راہنمائی کریں گے انہوں نے کہاکہ او آئی سی اور اسلامی ممالک اسلامی تحریکیں مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں نریندرمودی کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزاد ے رہا ہے امت مسلمہ اور اسلامی تحریکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر یوں کو مظالم سے نجات دلانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کے لیے آواز بلند کریں کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔