نریندرمودی ایک منصوبے کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehmanنریندرمودی ایک منصوبے کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نریندرمودی ایک منصوبے کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ہندوستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو مقتل گاہ میں تبدیل کررکھا ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران خاموش ہیں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،کشمیریوں کے حق مزاحمت کو بحال کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہا ہے مسلم تشخص ختم کررہا ہے فوج کو قتل عام کا لائنس دے رکھا ہے مودی سرکار تسلسل کے ساتھ پاکستان کی شہ رگ کاٹ رہی ہے اور پاکستان کے حکمران اور سیاسی قیادت باہم دست وگریبان ہے اسلام آباد پر قبضے کے لیے جنگ جاری ہے جو تشویشناک اور افسوس ناک ہے کشمیری اللہ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کے حکمرانوں نے کشمیریوں کو ہندوستان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر