جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے رہی ہے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehman جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے رہی ہے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے رہی ہے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو زیادہ نمائندگی دی ہے آزادکشمیر کے نوجوان جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں تا کہ آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر اور عوامی خدمت کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں موجود ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے ماہانہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی امراء اضلاع نے سابقہ کام کا جائز ہ پیش کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں نے بلدیاتی انتخابات روکے رکھے اور قوم کو نئی قیادت سے محروم رکھا عوام ایسی پارٹیوں کے امیدواروں کو مسترد کریں اور جماعت اسلامی کے امانتدار،دیانتدار باصلاحیت امیدواران کو منتخب کریں،جماعت اسلامی عوامی مسائل کا ادراک اور حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں جس کا پوری قوم اعتراف کرتی ہے اسی طرح خدمت صحت اور تعلیم کے میدان میں بھی جماعت اسلامی نے بھرپور کردار ادا کیا ہے زلزلہ ہو سیلاب ہو یا کوئی قدرتی آفت پیش آئے جماعت اسلامی کے رضا کار اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کو پہنچتے ہیں اب عوام کا امتحان ہے کہ وہ خدمت کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں یا کرپشن کرنے والوں کو منتخب کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام درست فیصلہ کرے تا کہ آزاد خطے کی قسمت بدلی جاسکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر