خواتین بلدیاتی انتخابات میں باصلاحیت صاحب کردار اور امانتدار امیدواران کو ووٹ دیں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehmanخواتین بلدیاتی انتخابات میں باصلاحیت صاحب کردار اور امانتدار امیدواران کو ووٹ دیں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خواتین بلدیاتی انتخابات میں باصلاحیت صاحب کردار اور امانتدار امیدواران کو ووٹ دیں،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،خواتین آبادی کا نصف سے زائد ہیں قومی ترقی اور خوشحالی میں اپنے دائرے کے اندر ان کا کردار اہم ہے،ہندوستان کی پیلٹ گنوں سے متاثر ہونے والے ہزاروں کشمیریوں میں سے 80فیصد بینائی سے مکمل طور پر محروم ہو چکے ہیں اور انسانی حقوق کے ادارے اس کا سخت نوٹس لیں،حکوت پاکستان زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے کشمیریوں کو بچانے اور آزادی دلانے کے لیے عملی کردار ادا کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سلائی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ غریب اور متوسط خواتین کو ہنر مند بنانا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ہنر مند خاتوں اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے مہنگائی بے روزگاری نے زندگی اجیرن بنا ئی ہوئی ہے ان حالات میں گھر کے اندر کام کر کے نظام زندگی چلانا ضروری ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے امانتدار اور دیانتدار قیادت اتاری ہے عوام ان پر اعتماد کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر