اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی سیرت و کردار کی تعمیر کا واحد ادارہ ہے،محمدتنویر انور خان
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی سیرت و کردار کی تعمیر کا واحد ادارہ ہے،نوجوانوں کو مغربی تہذیبی یلغارسے بچانے کے لیے جمعیت اہم کردار ادا کررہی ہے مغربی تہذیبی یلغار کا اصل ہدف امت کے نوجوان ہیں اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کو قرآن وسنت سے وابستہ کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام لیڈر شپ ورکشاپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے تحریک آزادی کشمیر میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور کررہی ہے جمعیت سے فارغ ہونے والے نوجوان معاشرے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ریاست کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں نوجوان قرآ ن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اللہ کا پیغام آزاد خطے کے ہر نوجوان تک پہنچائیں۔