ترکیہ نے جس طرح صنعت و تجارت کے فروغ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں دیگر اسلامی ممالک بھی اس طرح کی حکمت عملی اپنائیں, ڈاکٹر خالد محمود

dr. khalidترکیہ نے جس طرح صنعت و تجارت کے فروغ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں دیگر اسلامی ممالک بھی اس طرح کی حکمت عملی اپنائیں, ڈاکٹر خالد محمود

استنبول(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ترکیہ نے جس طرح صنعت و تجارت کے فروغ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں دیگر اسلامی ممالک بھی اس طرح کی حکمت عملی اپنائیں تا کہ معاشی استحکام مل سکے،ترکیہ کے سرمایہ کار آزادکشمیر میں بھی سرمایہ کاری کریں ان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا،اسلامی ممالک باہم مل کر معاشی مسائل حل کریں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں،57اسلامی ممالک دنیا میں بڑی طاقت رکھتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ترکیہ میں صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے قائم کیے گئے پلیٹ فارم موسیاد کے ہیڈ کواٹر کے دورے کے موقع پر موسیاد کے ڈائریکٹر فرقان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر موسیاد کے ڈائریکٹر فرقان نے صنعت و تجارت کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ صنعت وتجارت کو فروغ دے کر معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے بے روزگاری مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر بھی سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات موجود ہیں ترکیہ کے بھائی آزادکشمیر کے اندر سرمایہ کاری کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر