حکومت آزادکشمیر اورچیف الیکشن کمشنر بلدیاتی انتخابات کویقینی بنائیں،ڈاکٹر خالد محمود خان

logo-jamaat-e-islami-ajkحکومت آزادکشمیر اورچیف الیکشن کمشنر بلدیاتی انتخابات کویقینی بنائیں،ڈاکٹر خالد محمود خان

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر اورچیف الیکشن کمشنر بلدیاتی انتخابات کویقینی بنائیں، آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں،حکومت پاکستان آزادجموں وکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کو پرامن اور صاف شفاف بنانے کے لیے سیکورٹی فراہم کرے اگر حکومت پاکستان سیکورٹی فراہم نہیں کرتی تو آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومت مل کر بلدیاتی انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مشاورت سے طے کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 31سال بعد بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جو خوش آئند ہیں جماعت اسلامی نے اپنی شاندار خدمت کے ریکارڈ کے ساتھ امانتدار اور دیانتدار قیادت کو میدان میں اتارا ہے عوام اعتماد کریں تو جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی،جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے اور کررہی ہے اسی طرح آزاد خطے کے عوام کی فلاح وبہبودکے لیے تعلیم،صحت اور خدمت کے میدان میں کار ہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں جماعت اسلامی کے کارکن پوری توجہ اور قوت کے ساتھ انتخابی مہم کو تیز کریں موثر لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کریں عوام کی امید بنیں اللہ کے بندوں کو اللہ کے ساتھ وابستہ کریں انتخابی مہم کے دوران اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچانے کا اہتمام کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر