قوم آزمودہ قیادت کو آزمانے کی بجائے سوچ سمجھ کر امانتدار اور دیانتدار قیادت منتخب کرے،ڈاکٹر خالد محمود

dr. khalid قوم آزمودہ قیادت کو آزمانے کی بجائے سوچ سمجھ کر امانتدار اور دیانتدار قیادت منتخب کرے،ڈاکٹر خالد محمود

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قوم آزمودہ قیادت کو آزمانے کی بجائے سوچ سمجھ کر امانتدار اور دیانتدار قیادت منتخب کرے،بلدیاتی انتخابات اچھی قیادت منتخب کرنے کا نادر موقع ہے قوم درست فیصلہ کرے،جماعت اسلامی نے امانتدار دیانتدار باصلاحیت قیادت میدان میں اتاری ہے قوم اعتماد کرے،جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی صحت تعلیم اور خدمت کے میدان میں عوام کی خدمت کی ہے،تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی کا شاندار کردار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے حکومت الیکشن کمیشن،سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی مل کر اپنا کردار ادا کریں آزاد خطے میں اچھی روایات قائم ہیں ان کو برقرار رہنا چاہیے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل کا ادراک اور ان کے حل کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی کو جہاں بھی محدود پیمانے پر قوم کی خدمت کرنے کا موقع ملا جماعت اسلامی نے احسن انداز سے عوام کی خدمت کی ہے جس پر پوری قوم جماعت اسلامی کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا ایجنڈا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر