عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ان کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کریں گے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ان کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کریں گے،قوم ان پارٹیوں کو مسترد کرے جنہوں نے اپنے اپنے ادوار میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے،جماعت اسلامی نے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو الیکشن میں اتارا ہے عوام ان کو ووٹ دے کر کامیاب کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی شاندار عوامی خدمت کے ریکارڈ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے قوم سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے اور امانتدار،دیانتدار قیادت کو منتخب کرے۔