قوم پارٹیاں بدلنے اور آزمودہ قیادت کو مسترد کر کے باصلاحیت،باکردار اور اہل قیادت کو منتخب کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان

dr. khalidقوم پارٹیاں بدلنے اور آزمودہ قیادت کو مسترد کر کے باصلاحیت،باکردار اور اہل قیادت کو منتخب کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان

راولاکوٹ(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قوم پارٹیاں بدلنے اور آزمودہ قیادت کو مسترد کر کے باصلاحیت،باکردار اور اہل قیادت کو منتخب کرے،اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں نے اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل نہیں ہونے دیا اپنے ذاتی مفادات کی وجہ سے بیس کیمپ کی غیور عوام کو جمہوری عمل سے 31سال تک دور رکھا اب عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ کھرے کھوٹے کی پہچان کریں تعلیم یافتہ اور اہل لوگوں کو منتخب کریں جماعت اسلامی نے اپنی امانتدار،دیانتدار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت میدان میں اتاری ہے عوام اعتماد کریں ان کے بنیادی مسائل حل کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے علی سوجل میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صالح طاہر،نامزد امیدوار ارشد شفیع سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر یہ جمہوری عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہتا تو مستقبل کی قیادت ہمارے درمیان موجود ہوتی،علاقائی،قبیلائی عصبیت سے ہٹ کر میرٹ پر ووٹ دیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے تعلیم،صحت اور خدمت کے میدان میں گراں خدمات سر انجام دی ہیں مشکل کی ہر گھڑی میں صرف جماعت اسلامی عوام کے دکھوں کا مداوا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی حکومت جماعت اسلامی کی قیادت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں ختم کرنے کے لیے کالے قوانین کی آڑ میں مقدمات درج کرکے ہزاروں کارکنان کو جیلوں میں بند کررکھا ہے فلاح عام ٹرسٹ جہاں لاکھوں طلبہ زیر تعلیم تھے پر پابندی عائد کردی ان کی جائیدائیں ضبط کی جارہی ہے ہندوستان تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جماعت اسلامی کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن نریندرمودی کی یہ بھول ہے کشمیر کا بچہ بچہ آج سید علی شاہ گیلانی اور برہان مظفر وانی بن چکا ہے بیس کیمپ کے عوام اس نازک مرحلے پر جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر