قوم آزمودہ قیادت کو آزمانے کی بجائے سوچ سمجھ کر امانتدار اور دیانتدار قیادت منتخب کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قوم آزمودہ قیادت کو آزمانے کی بجائے سوچ سمجھ کر امانتدار اور دیانتدار قیادت منتخب کرے،بلدیاتی انتخابات اچھی قیادت منتخب کرنے کا نادر موقع ہے قوم درست فیصلہ کرے،جماعت اسلامی نے امانتدار دیانتدار باصلاحیت قیادت میدان میں اتاری ہے قوم اعتماد کرے،جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی صحت تعلیم اور خدمت کے میدان میں عوام کی خدمت کی ہے،تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی کا شاندار کردار ہے،ن خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ آزاد خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بد قسمتی سے یہاں دیانتدار اور اہل قیادت کے فقدان کی وجہ سے خطہ مسائلستا ن بن چکا ہے،31سال تک عوام کو بلدیاتی نظام سے دور رکھ کر مستقبل کی قیادت کی تیاری کے عمل کو روکنے والوں کو عوام مسترد کریں روایتی قیادت اور پارٹیوں نے نوجوانوں کواعلانات اور دعوؤں تک محدود رکھا جماعت اسلامی نے نوجوان بڑی تعداد میں میدان میں اتارے ہیں عوام جماعت اسلامی کے امیدواران کو کامیاب کروائیں،ا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے تعلیم صحت اور خدمت کے میدان میں کارہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں میرٹ کی بالادستی کی جنگ لڑی ہے ہر میدان میں جماعت اسلامی کی خدمات تمام جماعتوں سے زیادہ ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے امانتدار،دیانتدار قیادت میدان میں اتاری ہے جو عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔