ہندوستان کشمیری قیادت کو جیلوں میں شہید اور ان کے گھروں کو مسمار کر کے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

dr. khalidہندوستان کشمیری قیادت کو جیلوں میں شہید اور ان کے گھروں کو مسمار کر کے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیری قیادت کو جیلوں میں شہید اور ان کے گھروں کو مسمار کر کے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے،کشمیریوں کے منفرد شناختی کارڈ بنا کر ان کی نگرانی کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،15لاکھ قابض بھارتی افواج نے سوا کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہمارا ایجنڈا ہے،بلدیاتی انتخابات میں نامساعد حالات کے باوجود جماعت اسلامی نے بھرپور حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی،ان خیالات کااظہار انہوں نے پونچھ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان، امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ زاہد رفیق،سجاد انور،قیوم افسر،نومنتخب کونسلرزسمیت دیگر نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ یہ خطہ ہمارے اسلاف نے اسلامی نظام کے قیام کے لیے حاصل کیا تھا لیکن شہداء کا مشن ابھی تک تشنہ ہے جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے بھائی مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں کشمیر ی صبح آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ نومنتخب ممبران عوام کی خدمت کریں جو جیت نہیں سکے وہ بھی متحرک اور فعال کردار ادا کریں تا کہ عوامی مسائل حل ہوں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر