بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehmanبلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں،حکومت فوری طور پر قانون سازی کر کے اختیارات بلدیاتی نمائندوں کومنتقل کرے،آج مظفرآباد سے جماعت اسلامی کے امیدواران کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے امیدواران شرکت کو یقینی بنائیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیدواران کے اعزاز میں مرکز جماعت مظفرآباد میں تقریب کا انعقاد،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے یہ تسلسل سے جاری رہنا چاہیے اس کے نتیجے میں قوم کو نئی قیادت میسر آئے گی اور عوام کے مسائل بھی حل ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر