وزیر اعظم پاکستان کا منگلا میں تقریب میں وزیر اعظم آزادکشمیر سے ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

dr. khalidوزیر اعظم پاکستان کا منگلا میں تقریب میں وزیر اعظم آزادکشمیر سے ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا منگلا میں تقریب میں وزیر اعظم آزادکشمیر سے ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے،وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اپنے رویے پر نظر ثانی کریں،کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں سیاسی اختلافات کے باوجود بھی پاکستان میں جس کی بھی حکومت ہوکشمیری توقع رکھتے ہیں کہ وہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرے گی،منگلا پاور یونٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر کو مدعو نہ کرنا مناسب رویہ نہیں ہے حکومت پاکستان ایسے رویوں سے گریز کرے جس سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں منفی پیغام جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کشمیری وحدت کشمیر،حق خودارادیت اور قومی تشخص پر کوئی کمپرؤمائز نہیں کریں گے کشمیری پاکستان کی بقاء،سلامتی اور استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے نریندرمودی کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات کے جواب میں حکومت پاکستان کی طرف سے کونٹر روڈ میپ کا نہ آنا پہلے ہی شکوک وشبہات پیدا کررہا ہے ان حالات میں وزیر اعظم پاکستان کا اس طرح کا رویہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو صوبوں سے زیادہ با اختیار اور باوسائل بنایا جائے اور ہائیڈرل منصوبوں سے دونوں خطوں کے عوام رائلٹی فراہم کی جائے اور لوڈ شیڈنگ سے مستثیٰ قرار دیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر