جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان ملی یکجہتی کونسل آزادجموں وکشمیر کا صدر نامزد
میرپور:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ صاحب کی سربراہی میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس میرپور میں منقعد ہواجس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ثاقب اکبر،امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان،سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،جمعیت علماء جموں وکشمیر کے امیر مولانا امتیاز صدیقی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر محمدتنویر انور خان سمیت قائدین نے شرکت کی ۔اجلاس میں آزادجموں وکشمیر میں ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم نو کی گئی،مشاورت سے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان ملی یکجہتی کونسل آزادجموں وکشمیر کا صدر نامزد کیا گیا ،سیکرٹری جنرل جمعیت علماء جموں وکشمیر خان عبدالقیوم خان،نائب صدور مولانا ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری مجلس وحدت المسلمین،مولانا امتیاز عباسی جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر،مولانا صادق حسین نقوی اسلامی تحریک شیعہ علماء کونسل،مفتی محمد عارف نقشبندی جمعیت اہل حدیث،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ جماعت اسلامی،دانیال شہاب الدین مدنی جمعیت اہلحدیث،ڈپٹی سیکرٹریز علامہ سید زوار حسین صارقی،مولانا عبدالقادر ندیم جماعت اسلامی ،سید تصور کاظمی ،سیکرٹری مالیات بشیر شگوکشمیر بچاوتحریک،سیکرٹری اطلاعات عارف حسین نقشبندی اسلامی تحریک،شوکت عارف قادری،امتیازبزمی نامزد کر دیئے گے۔