حکومت محض بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کرنے کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو آئینی،مالیاتی اور انتظامی اختیارات منتقل کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان

dr. khalidحکومت محض بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کرنے کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو آئینی،مالیاتی اور انتظامی اختیارات منتقل کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان

راولاکوٹ،تھوراڑ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت محض بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کرنے کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو آئینی،مالیاتی اور انتظامی اختیارات منتقل کرے،نومنتخب ممبران کو جیت مبارک،نومنتخب ممبران پارٹیوں کے نہیں عوام کے نمائندے ہیں جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے،جماعت اسلامی کو ماضی میں جہاں بھی خدمت کا موقع ملا شاندار کارکردگی کا ثبوت دیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے نومنتخب کونسلر عمیر افراز کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نومنتخب کونسلر عمیر افراز سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا،دریں اثناء ڈاکٹر خالد محمود خان نے تھوراڑ میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کیا،تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ حکومت آزاد خطے میں تعمیر وترقی کے پہیے کو تیز کرنے کے لیے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار اور باوسائل بنائے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پر عوام نے اعتماد کیا ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے قوم کو متبادل قیادت فراہم کریں گے جماعت اسلامی کے جو ممبران منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کے کام کریں اور جو منتخب نہیں ہوسکے وہ منتخب ہونے والوں کے ساتھ تعاون کریں تا کہ عوامی مسائل حل ہوسکیں جماعت اسلامی عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے ہم ان اداروں کے ذریعے بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر