اسلامی جمعیت طلبہ امت کا اثاثہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ،ملک و ملت کی ترقی میں جمعیت کے صالح اور باکردار نوجوانوں کا بڑا کردار ہے،محمدتنویر انور خان
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ امت کا اثاثہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ،ملک و ملت کی ترقی میں جمعیت کے صالح اور باکردار نوجوانوں کا بڑا کردار ہے،جمعیت کے نوجوانوں نے تعلیمی اداروں میں قائدانہ کردار ادا کیا،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں جمعیت کے نوجوان ایک ایک طالب علم تک پہنچیں،اسلامی تہذیب کو عام کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام عزم نو کیمپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف امت کے نوجوان ہیں ہمارے خاندانی نظام کو توڑنے کے لیے بے پناہ وسائل استعمال کیے جارہے ہیں نوجوانوں کوہدف بنا کر مغربی تہذیب کو عام کیا جارہا ہے ایسے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے باکردار نوجوان امت کے حقیقی ترجمان بنیں اور اسلامی تہذیب کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ نے تحریک آزادی کشمیر کے ہر اول دستے کے طور پر بھی مجاہدانہ کردار ادا کیا ایک طرف ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے طلبہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں 3سال سے تعلیمی ادارے بند ہیں کشمیریوں کو کھلی جیل میں بند کررکھا ہے بقیہ کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت کے نوجوان اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر اور ریاست جموں وکشمیر کی وحدت کے لیے بھی اپنا قائدانہ کردار ادا کریں۔