جماعت اسلامی غلبہ دین کی تحریک ہے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے قیام اور نفاذ کی جدوجہد میں جماعت کا ہر کارکن اپنا کردار ادا کرے،محمد تنویر انور خان

Tanveer Khanجماعت اسلامی غلبہ دین کی تحریک ہے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے قیام اور نفاذ کی جدوجہد میں جماعت کا ہر کارکن اپنا کردار ادا کرے،محمد تنویر انور خان

چڑہوئی (پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر وگلگت بلتستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی غلبہ دین کی تحریک ہے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے قیام اور نفاذ کی جدوجہد میں جماعت کا ہر کارکن اپنا کردار ادا کرے،رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں اللہ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں،قرآن مجید کو ترجمعہ کے ساتھ مکمل کریں تا کہ زندگیوں میں اس کا عکس نظر آئے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی چڑہوئی کے زیر انتظام تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اسلامی نظام زندگی کے قیام کے لیے کوشاں ہے تمام مسائل کا حل دین اسلام کی پیروی میں ہے اللہ کے کلمے کی سربلندی کی جدوجہد کرتے ہوئے جان اللہ کے ہاں پیش کرنے والے خوش قسمت ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آخری سانس تک رب کی دھرتی پر رب کے نظام کے قیام کے لیے کوشاں رہیں گے کارکنان قرآن و سنت کی تعلیمات کو مشعل راہ بناتے ہوئے ایک ایک فرد تک جماعت اسلامی کا انقلابی پیغام پہنچائیں انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست اور آزادی کشمیر جماعت اسلامی کا اہم ہدف ہے تربیتی نشست سے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے امیر ممتاز احمد،امیر جماعت اسلامی چڑہوئی نعیم عباس مغل،مولانا برکت حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا شرکاء کو باترجمہ قرآن مجید تحفے میں دیئے گئے کارکنان اور عوام نے درجنوں کی تعداد میں تربیتی نشست میں شرکت کی اس موقع پر چڑہوئی ناڑہ کوٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ امجد خان نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اور باقاعدہ ممبر شپ حاصل کی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی انقلابی دعوت اور جدوجہد سے متاثر ہو کر جماعت اسلامی میں شامل ہو رہا ہوں جماعت اسلامی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو صرف کروں گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر