نیلم جہلم منصوبے کے ڈیزائن کے مطابق دریائے نیلم پر جھیلوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے مظفرآباد کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے جس سے اہلیان مظفرآباد متاثر ہورہے ہیں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نیلم جہلم منصوبے کے ڈیزائن کے مطابق دریائے نیلم پر جھیلوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے مظفرآباد کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے جس سے اہلیان مظفرآباد متاثر ہورہے ہیں،حکومت ڈیزائن کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر جھیلوں کی تعمیر کو شروع کرے تا کہ موسمیائی تبدیلی کی وجہ سے کوئی بڑا سانحہ رونما نہ ہو،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اہلیان مظفرآباد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں نوسیری سے پینے کے صاف پانی جو حکومت کا عوام کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا اس پر عملد آمد کو یقینی بنایا جائے اور عوام کی سہولت کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہاکہ دریائے نیلم خشک ہو چکا درجہ حرات میں اضافے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہور ہا ہے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔