وزیراعظم آزادکشمیر ریاست میں گڈگورننس کے اعلانات کی بجائے ان پر عملد آمد کو یقینی بنائیں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehmanوزیراعظم آزادکشمیر ریاست میں گڈگورننس کے اعلانات کی بجائے ان پر عملد آمد کو یقینی بنائیں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر ریاست میں گڈگورننس کے اعلانات کی بجائے ان پر عملد آمد کو یقینی بنائیں،پاکستان میں سیاسی معاملات چلتے رہتے ہیں انہیں بیس کیمپ کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے،رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ضلعی انتظامیہ بے خبر،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں آزادکشمیر کے بے کس اور مجبور عوام کے حال پر رحم کیا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سلنڈر گیس کی قیمت میں 40روپے کمی ہوئی لیکن مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر میں پرانے ریٹس پر صارفین کو گیس فراہم کی جارہی ہے اسی طرح اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لوگوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے حکومت غفلت کی مرتکب ہورہی ہے اس اہم مسئلے کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تا کہ عوام کی مشکلات کم ہوں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر