ماہ صیام میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی قابض افواج خون کی ندیا ں بہا رہی ہیں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehmanماہ صیام میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی قابض افواج خون کی ندیا ں بہا رہی ہیں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی قابض افواج خون کی ندیا ں بہا رہی ہیں 4کشمیریوں کو شہید کیا گیا جو عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار وں کے منہ پر طمانچہ ہے،کشمیریوں کو نماز کی اجازت نہ ہے امت مسلمہ اور ریاست پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کریں کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزاد ی جارہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مہذب دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے کالے قوانین کی آڑ میں بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے ایک سوال کے جواب میں شیخ عقیل الرحمان نے کہاکہ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری جبکہ آزادی کے بیس کیمپ میں اقتدار کی رسہ کشی پر چھینا جھپٹی جارہی جو بیس کیمپ کی توہین ہے اقتدار کے لیے اندھے ہو چکے نہ انہیں عوام کے مسائل اور نہ ہی انہیں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آزادی سے کوئی سروکار ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر