بیس کیمپ میں اقتدار کا کھیل تحریک آزادی کشمیر کے لیے زہر قاتل ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehmanبیس کیمپ میں اقتدار کا کھیل تحریک آزادی کشمیر کے لیے زہر قاتل ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بیس کیمپ میں اقتدار کا کھیل تحریک آزادی کشمیر کے لیے زہر قاتل ہے،مقتدر حلقے بیس کیمپ کی حساسیت کو مدنظر رکھیں مداخلت بند کی جائے اوراس کو اقتدار کا ریس کیمپ نہ بنایا جائے جماعت اسلامی اس کی شدید مذمت کرتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایک طرف مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے رمضان المبارک میں انہیں نماز ترویج اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی تک کی اجازت نہ ہے لیکن دوسری طرف مظفرآباد کی کرسی پر چھینا جھپٹی جاری ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مایوسی کا پیغام جارہا ہے اور بیس کیمپ کا کردار محض اقتدار کا حصول بن کررہ چکا ہے انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ میں خریدو فرخت اور ضمیر کی منڈیاں لگانے والوں کو تحریک آزادی سے کوئی سروکار نہیں بیس کیمپ میں اصول وضابطے کو پامال کیا جارہا ہے جس سے یہاں کے عوام شدید پریشان ہیں ایسے کسی بھی عمل کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر