کشمیری اور فلسطینی یوم بدر کے معرکے کی تقلید کرتے ہوئے آج بھی میدان کارزار میں موجود ہیں،محمدتنویر انور خان
بھمبر(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ کشمیری اور فلسطینی یوم بدر کے معرکے کی تقلید کرتے ہوئے آج بھی میدان کارزار میں موجود ہیں،معرکہ بدر حق وباطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا جس میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو عظیم فتح سے نواز جس کے نتیجے میں اسلام پوری دنیا میں پھیلا،معرکہ بدر کا پیغام یہ ہے کہ اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے میدان کارزار میں نکلا جائے کامیابی مقدر بنتی ہے،امت مسلمہ آج جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے،اسلامی تعلیمات اپنانے سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی بھمبر کے زیر اہتمام یوم بدر کے حوالے سے منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر ڈاکٹر عطاء اللہ قاسمی،ڈاکٹر ریاض مرزا،چوہدری فرید،راجہ بدر ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تنویر انور خان نے کہاکہ جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے یہ ماہ مقدس نیکیوں کا موسم بہار ہے اس سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اللہ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیا جائے اور اللہ کے پیغام کو اللہ کی مخلوق تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائے۔