آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے،محمدتنویر انور خان

Tanveer Khan آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے،محمدتنویر انور خان

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے،رمضان المبارک میں اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے اس عشرے میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اللہ کی ناراضگی کے باعث آج ہم مہنگائی،بدامنی اور افراتفری کا شکار ہیں،اللہ کی نصرت اسی وقت آئے گی جب ہم تقویٰ اختیار کریں گے یہ تقویٰ اختیار کرنے کا ماہ مبارک ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ عرفان القرآن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یہ نزول قرآن کا مہینہ ہے قرآن کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کو نافذ کیا جائے اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام نافذ اور قائم ہو گا تو ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی موجودگی میں قبلہ اول پر اسرائیلی جارحیت پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے جب مسلمان دنیا پر حکمرانی کررہے تھے اس وقت ان کا اپنے اللہ سے تعلق مضبوط تھا قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا تھے اور اللہ کا دین قائم اور غالب تھا آج اللہ کا دین مغلوب ہے جس کی وجہ سے دنیا بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر