نریندرمودی کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،محمدتنویر انور خان

Tanveer Khanنریندرمودی کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،محمدتنویر انور خان

ہجیرہ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،مودی کے دورے مقبوضہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں نے تاریخی ہڑتا ل کر کے ریفرنڈم کر دیا ہے،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے،اللہ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی لوہر پونچھ ہجیرہ کے زیراہتمام افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع لوہر پونچھ پروفیسر ذوالفقار،عرفان،سرفراز خان سمیت دیگر نے گفتگو کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تنویر انور خان نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے یہ خطہ اسلام کے نام پر حاصل کیا لیکن 75گزرنے کے باوجود یہاں پر اسلامی نظام کا نفاذ نہ ہوسکا اور نہ ہی کشمیر کی آزادی منطقی انجام تک پہنچایا جاسکاجماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی کے کارکن اس پیغام کو عام کریں لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کریں اللہ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر