عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور صحت کی سہولیات فوری فراہم کریں ورنہ بڑاانسانی المیہ ہو سکتا ہے،جماعت اسلامی شعبہ خواتین آزادجموں وکشمیر وگلگت بلتستان
مظفرآباد( )جماعت اسلامی شعبہ خواتین آزادجموں وکشمیر وگلگت بلتستان مقبوضہ کشمیر کی محکوم،مظلوم بہنوں،بیٹیوں کے تحفظ کیلئے میدان میں اُتر گئیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور صحت کی سہولیات فوری فراہم کریں ورنہ بڑاانسانی المیہ ہو سکتا ہے،بھارت کے ساتھ تجارت کی خاطر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر ٹریڈ کرنا قابل مذمت ہے،فوراً بند کی جائیں،خواتین اپنے فورم سے ہر طرح کی اخلاقی،جمہوری اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گی،حکومت پاکستان کشمیر کے حوالے سے افغان کانفرنس کی طرز پر اوآئی سی کا خصوصی اجلاس طلب کرے۔حکومت پاکستان اور آزادحکومت مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے مسائل اور مشکلات کم کرنے میں یکسر ناکام ہیں،دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو اُجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے انٹرنیشنل وویمن فورم فار کشمیر قائم کر دی گئی جس کی صدر ڈاکٹر خدیجہ ترابی کو مقرر کردیا ہے،مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں جمعرات کے روز جماعت اسلامی حلقہ خواتین آزادجموں وکشمیر وگلگت بلتستان کی قیمّہ محترمہ نصرت ارشد نے نومنتخب صدر انٹرنیشنل وویمن فورم فارکشمیر ڈاکٹر خدیجہ ترابی،انچارج میڈیا سیل جماعت اسلامی شعبہ خواتین مسز سمیہ رشید،نمائندہ طالبات رکن شوریٰ اسلامی جمعیت طالبات آزادکشمیر عائشہ اسلام اور جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی رہنماؤں شگفتہ ناز،صائمہ فیاض اور آمنہ سلیم کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت جاری ہے،مگر وفاقی حکومت اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،عمران خان پہلے زبانی جمع خرچ کے طور پر تقریر کر لیتے تھے اب وہ اُس سے بھی پیچھے ہٹ چکے ہیں،آزادکشمیر کے نصاب میں کشمیر کو مکمل طور پر آوٹ رکھا گیا ہے،صر ف کلاس دہم میں ایک مضمون کے طور پر کشمیر کا تذکرہ صرف سیاحتی علاقہ کے طور پر کیا گیا ہے جو کہ تحریک آزادی کشمیر کے خلاف بہت بڑی سازش ہے تاکہ نئی نسل کو تحریک کا علم ہی نہ ہو۔رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہے یا ہم سرنڈر کرلیں اور یا پھر قربانیوں اورجدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔05اگست 2019میں کشمیر کو اپنا غیر قانونی حصہ بنا کر وہاں پر میڈیا مکمل بند کر دیا ہے،جو ظلم وستم وہاں ہورہا ہے دنیا میں نظر نہیں آرہا ہے،کاروبار،روزگار،معشیت، تعلیم، صحت سب کچھ چھن چکا ہے،خواتین اور بچوں پر انسانی سوز مظالم ہورہے ہیں،روزانہ ان کاونٹر کے نام پر کشمیر ی نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔مسلمانوں کی اکثریت اقلیت میں بدلنے کیلئے ڈیموگرافی بدلی جارہی ہے مگر عالمی برادری،اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان اس پر ٹھوس کردار ادا نہیں کر رہا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ وحدت کشمیر اور حق خودارادایت کا حصول ہماری منزل ہے،تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولہ قبول نہیں کرینگے۔کشمیر پر نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جائے،پوری دنیا میں پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں،مسئلہ کشمیر پر نائب وزیر خارجہ کا تقررکیا جائے،نصاب میں کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو شامل کیا جائے،قابل قدر شخصیات خصوصاً بابائے حریت سید علی گیلانی کی سوانح حیات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے،حکومت پاکستان کشمیر پالیسی واضع کرے اور عالمی سطح پر کشمیر کے ہر فورم پر اُجاگر کیا جائے،ہندوستان کے فضائی آپریشن کی بحالی کا اجازت نامہ فوری منسوخ کیا جائے،کشمیر پر کوئی بھی پالیسی مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کی قیادتوں کے بغیر وضع نہ کی جائے،اقوام متحدہ کشمیر میں گزشتہ اڑھائی سال سے جاری کاروباری اور تعلیمی بندش کا نوٹس لے،نیز عالمی ادارہ صحت کشمیریوں تک علاج معالج کی سہولیات فراہم کریں،حقوق نسواں کے عالمی ادارے آگے بڑھیں اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر مظالم بند کروائیں،کشمیریوں پر سفری پابندیاں ختم کی جائیں