پوری قوم تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بھرپور انداز سے یکجہتی کشمیر منائے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehmanپوری قوم تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بھرپور انداز سے یکجہتی کشمیر منائے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پوری قوم تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بھرپور انداز سے یکجہتی کشمیر منائے 5فروری بزرگ،مرد اور خواتین مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو حوصلے کا پیغام دینے کے لیے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرمیں 914دنوں سے کشمیریوں کو یرغمال بنارکھا ہے عالمی برادری کی خاموشی سے شہ پا کر ہندوستان مظالم کی انتہا کررہا ہے بیس کیمپ کے غیور عوام اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز بنیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے حکمران اور عسکری قیادت کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش بیٹھنے کی بجائے آگے بڑھ کر اپنا مطلوبہ کردار ادا کریں کشمیری پاکستان کی تکمیل بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں حکومت پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے حکم کے مطابق اپنی شہ رگ کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر