مقبول بٹ، افضل گروسمیت کشمیری قائدین کی شہادت ہندوستان کے جمہوری چہرے پر بدنما داغ ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان

dr. khalid مقبول بٹ، افضل گروسمیت کشمیری قائدین کی شہادت ہندوستان کے جمہوری چہرے پر بدنما داغ ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبول بٹ، افضل گروسمیت کشمیری قائدین کی شہادت ہندوستان کے جمہوری چہرے پر بدنما داغ ہے،ہندوستان آر ایس ایس کے انتہا پسندانہ سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے اقلیتوں پر مظالم کی انتہا کررہا ہے،ہندوستان کے اندر مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے، ریاست کرناٹک میں نہتی طالبہ کے ساتھ ناروا سلوک سے ہندوستان کانام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب ہو گیا مہذب دنیا ہندوستان کے ان اقدامات نوٹس لے،انسانی حقوق کے علمبرداروں کو ہندوستان کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہیے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ جس میں ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہا ہے اورجنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے عالمی برادری ہندوستان کے ان اقدامات کے خلاف کارروائی کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان سمیت دیگر ذمہ داران نے گفتگو کی،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئند ہ کے اہداف طے کئے گئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے شہداء کے مقدس لہو کے ساتھ کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے آزادکشمیر کے قومی تشخص اور وقار پر کوئی کمپرؤ مائز نہیں کریں گے امراء اضلاع منصوبہ عمل کے مطابق اپنے تنظیمی کام کو بڑھائیں،موثر افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کریں وارڈز کی سطح پر اپنی تنظیم کو فعال بنائیں عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا قائدانہ کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی خطے کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کی اہل دیانتدار قیادت کے پاس ہے بیس کیمپ کے عوام اپنے آباؤاجداد کے مشن کی تکمیل کے لیے تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبان اور شہداء کے مشن کی علمبردار جماعت،جماعت اسلامی کے دست بازو بنیں وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر