حکومت اپنے وعدے کے مطابق ماکڑی تا چہلہ پل پر فوری کام شروع کرے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

sheikh aqeel ur rehmanحکومت اپنے وعدے کے مطابق ماکڑی تا چہلہ پل پر فوری کام شروع کرے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق ماکڑی تا چہلہ پل پر فوری کام شروع کرے،ٹریفک کے مسائل سے شہر ی عاجز آچکے وزیر بلدیات خواجہ فاروق اس حوالے سے خصوصی اقدامات کریں تا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل ہوں اور شہریوں کے مشکلات کم ہوسکیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مظفرآباد شہر مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے حکومت کو دارالحکومت کو ماڈل شہر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں انہوں نے کہاکہ نیلم جہلم کے ڈیزائن کے مطابق دریائے نیلم پر 4جھیلیں تعمیر کی جائیں تا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مسائل جو جنم لے رہے ہیں اس سے یہاں کے شہریوں کو بچایا جائے نیلم جہلم کی تعمیر کی وجہ سے دریائے نیلم کا پانی کم ہونے کی وجہ سے آلودگی اور درجہ حرارت میں بے پناہ اضافہ یہاں کے مکینوں کی زندگیوں کے لیے خطرناک ہے حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر