آر ایس ایس اور ہندو توا کے نظریات دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidآر ایس ایس اور ہندو توا کے نظریات دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نام نہاد یوم جمہوریہ کا دعویدار ہندوستان جمہوری آزادی کی پامالیوں میں سر فہرست،ہندوستان میں مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں،آر ایس ایس اور ہندو توا کے نظریات دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،ہندوستان اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے دنیا نام نہاد جمہوریت کے دعویدار ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کرے،74سال سے کشمیری اپنے پیدائشی جمہوری حق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں 26جنوری کو پوری دنیا میں کشمیری یوم سیاہ منائیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقاریب سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں بسنے والی اقلیتیں مظلومیت کی زندگی بسر کررہی ہیں انہیں ان کی مذہبی رسومات تک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے مساجد کو شہید کرکے مندر تعمیر کیے جارہے ہیں ایسے میں ہندوستان کا بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے یوم جمہوریہ منانا جمہوریت کی توہین ہے مہذب دنیا کو ہندوستان کے مکروہ چہرے کو پہچاننا ہو گا انہوں نے کہاکہ عالمی انسانی حقو ق کی تنظیموں کی رپورٹس کی روشنی میں دنیا ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے نریندرمودی نے ظلم وجبر کا ہر ہتھکنڈا استعمال کیا اب کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے سری نگر پریس کلب پر قبضہ کر کے دنیا تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچنے کو روکنا ہے اقوام متحدہ،او آئی سی،یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں آئے روز صحافیوں کو سچ لکھنے بولنے پر اغوا کیا جارہا ہے اخبارات پر پابندی عائد کررکھی ہے ہندوستان کشمیریوں کو دنیا سے مکمل کاٹ کر رکھنا چاہتا ہے کسی بڑے انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل دنیا اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر