حکومت پاکستان ہندوستان کی طرف سے فالس آپریشن کا انتظار کرنے کی بجائے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو بچانے کے لیے کارروائی کرے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanحکومت پاکستان ہندوستان کی طرف سے فالس آپریشن کا انتظار کرنے کی بجائے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو بچانے کے لیے کارروائی کرے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہندوستان کی طرف سے فالس آپریشن کا انتظار کرنے کی بجائے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو بچانے کے لیے کارروائی کرے،پاکستان فوج کے سپہ سالار شہ رگ کو دشمن کے قبضے سے چھڑانے کے لیے آگے بڑھیں قوم ان کے ساتھ ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہا ہے محض یکجہتی سے ہندوستان باز نہیں آئے گا حکومت پاکستان قراردادوں،یکجہتی،سیمینارز سے آگے بڑھ کر کشمیریوں کی عملی مدد کرے انہوں نے کہاکہ کشمیری74سال سے ہندوستان کے ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے انہو ں نے کہا کہ کشمیر سمیت ہندوستان میں مسلمان محکومیت کی زندگی گزار رہے ہیں ایٹمی پاکستان کو مظلوم مسلمانوں اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے آگے بڑھنا چاہیے اور انسانیت کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر