{AF}
وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر تمام جماعتیں متحد ہیں کسی کو ریاست جموں وکشمیر کے حصے بخرے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر تمام جماعتیں متحد ہیں کسی کو ریاست جموں وکشمیر کے حصے بخرے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کشمیریوں نے ایک لمحے کے لیے بھی ہندوستان کے قبضے کو تسلیم نہیں کیا،کشمیرکی آزادی ہندوستان کی بربادی کا عنوان بنے گی،نریندرمودی کے اقدامات کے تدارک کے لیے حکومت پاکستان کو جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا اس کا اہتمام نہیں ہوسکا،افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس خوش آئند مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا جائے،مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی تاریخ کا طویل لاک ڈاؤن جاری ہے دفعہ 370اور 35Aکو ختم کرکے کشمیریوں سے ان کی شناخت چھین لی گئی غیرریاستی انتہا پسند ہندوؤں کو ڈومیسائل جار ی کر کے ریاست کے مسلم تشخص کو اقلیت میں بدلنے کی گھناؤنی سازش آگے بڑھائی جاری ہی ہے حکومت پاکستان اس اہم مسئلے پر بین الاقوامی برادری کو متحرک کرے،کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان سمیت دیگر راہنماؤں نے گفتگو کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیری اسلام کی سربلندی پاکستان اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قراردادمنظور کی اب اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق فراہم کرے تا کہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹس نے ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اس کے فالو اپ کے لیے وزارت خارجہ کو منظم سفارتی مہم چلانی چاہیے تھی جو نہ ہوسکی ہندوستان بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر چنگاریاں سلگا رہا ہے جنوبی ایشیا میں 4ایٹمی قوتوں کی موجودگی ہیں نریندرمودی کی حماقت کی وجہ سے ایٹمی جنگ ہوئی تو پوری دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا بین الاقوامی برادری کشمیریوں کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کو پورا کرے۔