{AF}
جے آئی یوتھ آزادکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ حسیب کی قیادت میں عوام علاقہ کہوڑی کا شاہرائے نیلم بند کر کے احتجاج{/AF}
مظفرآباد(پ ر) جے آئی یوتھ آزادکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ حسیب کی قیادت میں عوام علاقہ کہوڑی کا شاہرائے نیلم بند کر کے احتجاج،تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے علاقے پٹہکہ میں وارڈ بندیوں پر شدید تحفظات عوام علاقہ نے کہوڑی سے شاہرائے نیلم کو بند کر دیا شدید احتجاج وارڈ بندیاں درست طریقے سے کی جائیں مظاہرین کا موقف،اگر کہوڑی کی بنیادی حیثیت کو دوبارہ بحال نہ کیا تو اس سازش میں ملوث لوگوں کو گربیان سے پکڑکر اپنا حق لیں گے آج کا احتجاج پرامن تھا اگر ہمارے بنیادی اور قدیمی حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو پھر امن کی گارنٹی بھی کوئی نہیں دے سکتا جماعت اسلامی یوتھ کا تحصیل کہوڑی کی بنیادی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف کہوڑی پل پر شاہراہ نیلم کو بند کر کہ زبردست احتجاج۔شدید سردی اور بارش میں عوام علاقہ،انجمن تاجران نے بھر پور ساتھ دیا احتجاج کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ آزادکشمیر و امیر جماعت اسلامی حلقہ کوٹلہ راجہ حسیب احمد خان کر رہے تھے۔انہوں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہوڑی کی بنیادی حیثیت کو ختم کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، اگر ان حدبندیوں سے قبل کہوڑی یوسی کا فرجہ رکھتی تھی اب اس کو ختم کرنا یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ موجودہ حکومت فی الفور نوٹس لے کر کہوڑی کی بنیادی حیثیت کو بحال کرے ورنہ ایسا احتجاج کیا جائے گا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہوڑی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے انتظامیہ موقع پر پہنچ آئی مظاہرین سے مذاکرات تحصیل کہوڑی کی پرانی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے پر احتجاج ختم کیا گیا۔